ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹھان کوٹ حملہ:این آئی اے نے مسعود اظہرسمیت چار افرادکے خلاف چارج شیٹ دائر کی

پٹھان کوٹ حملہ:این آئی اے نے مسعود اظہرسمیت چار افرادکے خلاف چارج شیٹ دائر کی

Tue, 20 Dec 2016 12:39:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پٹھان کوٹ فضائیہ اسٹیشن پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سازش رچنے کے معاملے میں قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے) نے آج جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر، اورتین دیگر کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے ۔جنوری میں ہوئے اس دہشت گردانہ حملے میں سات سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے جبکہ 37دیگر زخمی ہوئے تھے۔چارج شیٹ پنچکولہ میں واقع این آئی اے کی عدالت میں دائر کی گئی ہے ، اس میں سبھی چاروں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند، آتش گیر مادہ ایکٹ، اسلحہ قانون اورغیر قانونی سرگرمی روک تھام قانون کی دفعات کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔


Share: